کینگروز نے انگلینڈ کو ہرا کر ایونٹ جیت لیا

کینگروز نے انگلینڈ کو ہرا کر ایونٹ جیت لیا

  

پرتھ( نیٹ نیوز) سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو112رنز سے شکست دیدی ہے۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 279رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 166 رنز ہی بنا سکی۔ تفصیلات کیمطابق تفصیلات کیمطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورمیں8وکٹوں کے نقصان پر 278رنزبنائے۔آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں میکس ول نے 95،مارش نے 60 اور فلکنر 50رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انگلینڈ کے باؤلر میں براڈ نے 3،اینڈرسن نے2 جبکہ فن اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 39.1اوور میں166رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں معین علی نے 26،روٹ نے 25اور راوی بوپارہ نے33 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کے باؤلروں میں مکس ول نے4، مچل جانسن نے 3 اور ہیزل وڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کے کھلاڑی مکس ول فائنل میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے انہوں نے 4وکٹوں کیساتھ 95رنز کی شاندار اننگز کھیل کے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -