آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ قانون نہیں بلکہ ایک مہلک ہتھیارہے، وائس آف وکٹمز

آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ قانون نہیں بلکہ ایک مہلک ہتھیارہے، وائس آف وکٹمز

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مقامی تنظیم ’’ وائس آف وکٹمز‘‘ نے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو قانون نہیں بلکہ ایک مہلک ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی اس قانون کی موجودگی میں خود کو حکومت یا عدالت کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وائس آف وکٹمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالقدیر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کو کالے قانون آرمڈفورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے پناہ اختیارات حاصل ہیں اور وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بار بار ارتکاب سے بالکل نہیں ۔

ہچکچاتی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اب تک درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر