برطانیہ‘ بیشتر مساجد کی طرف سے غیر مسلموں کو مساجد میں آنے کی دعوت

برطانیہ‘ بیشتر مساجد کی طرف سے غیر مسلموں کو مساجد میں آنے کی دعوت

  

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں اتوار کو بیشتر مساجد کی طرف سے عام لوگوں خصوصاً غیر مسلموں کو مساجد میں آنے کی دعوت دی گئی اور اسلام کی تفہیم عام کرنے کے لیے علماء اور مسلم برادری کے ارکان نے دورہ کرنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مسلم کونسل آف بریٹن کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ کی بیشتر مساجد میں \'وزٹ مائی موسک\' کے نام سے یکم فروری کو ایک دن منعقد کیا گیا ۔ علماء اورسکالروں نے مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا استقبال کیا اور انھیں بتایا کہ مسلمانوں کے بارے میں جو تاثر عام ہے وہ درست نہیں ہے۔

کونسل کے مطابق \"وزٹ مائی موسک ڈے\" حالیہ دہشت گردانہ حملوں اوربنیاد پرستی کے تناظر میں مسلمانوں کی طرف سے ایک قومی اقدام کا حصہ ہے جوبرطانیہ میں کشیدگی کوکم کرنے کے لیے کیا گیا۔اس موقع پر مساجد مہمانوں کی خاطر تواضع روایتی چائے، بسکٹس اور کیک وغیرہ کے ساتھ کیاگیا اور مسلمانوں کی عبادات اور مسجد کی دیگر مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -