متعددممالک کا جاپانی یرغمالی کو قتل کئے جانے کے پر عالمی رہنماؤں نے سخت غم وغصے کاظہار

متعددممالک کا جاپانی یرغمالی کو قتل کئے جانے کے پر عالمی رہنماؤں نے سخت غم ...

لندن (این این آئی)داعش کی جانب سے جاپانی یرغمالی کو قتل کئے جانے کے پر عالمی رہنماؤں نے سخت غم وغصے کاظہارکیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان نے اس ویڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے جاپانی یرغمال کینجی گوٹو کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیاوزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ جاپان دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گااور یہ کہ وہ دولت اسلامیہ کیخلاف لڑنے والے ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔

دولت اسلامیہ نے کہا کہ اس نے جاپانی شہری کو اس لیے پکڑا تھا کہ جاپان اس کے خلاف جنگ میں مدد دے رہا ہے۔وزیر اعظم آبے نے صحافی کے قتل کوگھناؤنا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کریگا۔

مزید : عالمی منظر