مصر کو شدت پسندوں سے طویل لڑائی کا سامنا ہے‘صدر عبدالفتاح السیسی

مصر کو شدت پسندوں سے طویل لڑائی کا سامنا ہے‘صدر عبدالفتاح السیسی

قاہرہ (این این آئی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصر کو شدت پسندوں کے خلاف ایک مشکل اور طویل جنگ کا سامنا ہیمصر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے بیان میں عبدالفتاح السیسی نے کہاکہ شدت پسندوں کے خلاف یہ لڑائی مشکل اور طویل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی نہ صرف مصر کے لیے بلکہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔انھوں نے کہاکہ شدت پسندوں کے خلاف یہ لڑائی طویل ہو گی کیونکہ مصر کے سپاہی اور پولیس اہلکار آپ کے اور اس ملک کے بیٹے ہیں۔عبدالفتاح السیسی کے مطابق مصر کے سپاہی اور پولیس نہ صرف اپنے ملک کی خاطر بلکہ پورے خطے کی خاطر اس لڑاکی کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید : عالمی منظر