بھارتی فوجیوں نے جنوری کے دوران13کشمیریوں کو شہیدکیا

بھارتی فوجیوں نے جنوری کے دوران13کشمیریوں کو شہیدکیا

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ماہ جنوری میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران 13بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہید کے جانے والے افراد میں دو کم عمر لڑکے تھے۔ ان شہادتوں کی وجہ سے 2خواتین بیوہ اور 5بچے یتیم ہو گئے ۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں14کشمیری زخمی ہوئے جبکہ 57شہریوں، جن میں اکثریتنوجوانوں، حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی تھی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ2 رہائشی مکان بھی تباہ کر دیے۔

مزید : عالمی منظر