برطانیہ نے سوشل میڈیا پر جنگ لڑنے کیلئے 1500فوجی بھرتی کر لیے

برطانیہ نے سوشل میڈیا پر جنگ لڑنے کیلئے 1500فوجی بھرتی کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے این این)برطانیہ نے سوشل میڈیا پر جنگ کیلئے فوجی بھرتی کرنے شروع کر دیئے ، سوشل میڈیافوج میں 1500ریزرو اور ریگولر فوجی شامل کر لیے گئے ۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ نے سوشل میڈیاپر جنگ لڑنے کیلئے باقاعدہ فوج بھرتی کر لی ہے ۔ اخبار کے مطابق فوج کی 77ویں بریگیڈ کو فیس بک واریئرز کا نام دیا گیا ہے جو برطانوی مقاصد کے حصول کے لیے سماجی ویب سائٹ پر غیر روایتی نفسیاتی جنگ لڑے گی ۔ اس بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر برک شائر کے علاقے ہرمیٹیج میں ہوگا ۔ فیس بک واریئرز اپریل سے کام شروع کرے گی ۔ برطانوی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ گروپ روایتی طریقے سے ذرا ہٹ کر ہے، اس بریگیڈ کو اطلاعات کے اس دور میں جدید چیلنجوں سے نمٹنے اور صلاحیتیوں میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ممالک نے سائبر کرائم سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ فوس بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فورس کی باقاعدہ جنگی مشقیں بھی ہوں گی ۔

مزید :

عالمی منظر -