روس میں ماسکو کی لائبریری میں ڈیڑھ کروڑقدیم کتابیں جل کر راکھ ہوگئیں

روس میں ماسکو کی لائبریری میں ڈیڑھ کروڑقدیم کتابیں جل کر راکھ ہوگئیں

ماسکو(این این آئی)روس کے دارالحکومت ماسکو میں لائبریری میں آگ لگنے سے اہم دستاویزات اور قدیم کتابیں جل کر راکھ ہو گئیں ٗ تین منزلہ لائبریری میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ آگ عمارت کی اوپری منزل میں لگی اور 2 ہزار اسکوائر میٹر تک پھیل گئی جس سے لائبریری میں موجود ایک کروڑ 40 لاکھ کے قریب اہم دستاویزات اور قدیم کتابیں جل گئیں۔تاہم اب آگ پر قابو پا لیا گیا حادثے میں کسی کے زخمی ہو نے کی کوئی اطلاع نہیں۔

مزید : عالمی منظر