بنگلادیش پولیس کوغیرمعمولی اختیارات پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا اظہار تشویش

بنگلادیش پولیس کوغیرمعمولی اختیارات پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا اظہار ...

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے خلاف پولیس کوغیرمعمولی اختیارات پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پر تشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے پولیس کو ہر قسم کی کارروائی کا اختیار دیا گیا ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پولیس کو مظاہرین کے خلاف غیر معمولی طاقت کے استعمال اور ماورائے عدالت کارروائیوں کا موقع ملے گا۔ رواں ماہ پولیس کی کارروائیوں میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں پولیس پر ماضی میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔

مزید : عالمی منظر