راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ میں سوائن فلو کی تصدیق

راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ میں سوائن فلو کی تصدیق

  

نٗی دہلی(اے این این) بھارتی ریاست راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ، علاج کیلئے ہسپتال داخل ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد اشوک گہلوٹ کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ اشوک گہلوٹ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں سوائن فلو ہو گیا تاہم بروقت علاج کی وجہ سے اب ان کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سوائن فلو سے 80سے زائد افراد ہلاک جبکہ 130سے زائد مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -