73 سالہ سیرجو ماتّاریلّا اٹلی کے نئے صدر منتخب

73 سالہ سیرجو ماتّاریلّا اٹلی کے نئے صدر منتخب

  

روم(اے پی پی) اطالوی اراکینِ پارلیمنٹ نے آئینی عدالت کے جج اور سابق نائب وزیر اعظم 73 سالہ سیرجو ماتّاریلّا کو اٹلی کا نیا صدر منتخب کرلیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کا حق 1,009 ارکان پارلیمان اور علاقائی کونسلوں کے حکام کو حاصل ہے۔ جب ماٹریلا کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 505 کی مطلوبہ حد سے آگے بڑھی تو اطالوی ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔

وہ دوسری عالمی جنگ کے بعد ملک کے 12ویں صدر بنے ہیں۔قبل ازیں صدر کے انتخابات کے لیے قبل ازیں تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ ماٹریلا آئینی عدالت کے جج رہے ہیں اور اعتدال پسند بائیں بازو کے سینیئر سیاست دان ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -