ڈھاکہ ‘ فیکٹری میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ‘متعدد مزدور جھلس گئے

ڈھاکہ ‘ فیکٹری میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ‘متعدد مزدور جھلس گئے

  

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔آگ دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے میرپور میں ایک پلاسٹک کے کارخانے میں لگی ۔مقامی میڈیا کے مطابق کارخانے کے ساتھ پارکنگ میں کھڑی ایک وین میں آگ لگی جس کے نتیجے میں متعدد گیس سیلنڈر تباہ ہوئے اور آگ پھیل گئی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کارخانے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ٗ آتشزدگی کے باعث متعدد مزدور جھلس گئے ہیں جنہیں پر مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -