برطانیہ نے سوشل میڈیا کو بھی میدانِ جنگ بنالیا

برطانیہ نے سوشل میڈیا کو بھی میدانِ جنگ بنالیا

  

لندن(این این آئی)برطانوی فوج نے سوشل میڈیا کو بھی میدان جنگ بنالیا ۔ برطانوی اخبار کے مطابق فوج کی 77ویں بریگیڈ کو فیس بک واریئرز کا نام دیا گیا ہے جو برطانوی مقاصد کے حصول کیلئے سماجی ویب سائٹ پر غیر روایتی نفسیاتی جنگ لڑے گی ۔ اس بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر بَرک شائر کے علاقے ہرمیٹیج میں ہوگا اور یہ اپریل سے کام شروع کرے گی ۔ برطانوی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ گروپ روایتی طریقے سے ذرا ہٹ کر ہے، اس بریگیڈ کو اطلاعات کے اس دور میں جدید چیلنجوں سے نمٹنے اور صلاحیتیوں میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائیگا۔

مزید :

عالمی منظر -