یوکرین میں گرفتار دو روسی صحافی رہا

یوکرین میں گرفتار دو روسی صحافی رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو۔ یکم فروری (اے پی پی)یوکرین میں گرفتار دو روسی صحافی رہا کردیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی ٹی وی چینل لائف نیوز کی دو خاتون صحافی یلیزاوویتا ہرامتسووا اور نتالیا کالیشیوا کو یوکرینی سیکورٹی سروس نے گرفتار کیا تھا انھیں رہا کرنے کے بعد روسی سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے۔اس بارے میں چینل لائف نیوز کی سائٹ پر لکھا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد صحافیوں کو یوکرین سے نکالنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ صحافیوں نے کہا کہ ان کو پانچ سال کے لئے یوکرین آنے جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -