ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

کوالالمپور(اے این این)ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ، حادثے کے وقت کپتان اپنی نشست پر موجود نہیں تھا، جہاز کو پائلٹ اڑا رہا تھا ۔ ملائیشیا کے ایک اخبار نے ائیر ایشیا کے تباہ ہونے والے جہاز سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 162افراد کو سنگاپور لیجانے والے مسافر طیارے کو جس وقت حادثہ پیش اس وقت جہاز کا کپتان اپنی نشست پر موجود نہیں تھا۔ جہاز کو پائلٹ اڑا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جب جہاز بے قابو ہو کر تیزی سے نیچے گرنے لگا تو کپتان بھی کاک پٹ میں پہنچ گیا ۔ رپورٹ کے مطابق گرتے جہاز کو پائلٹ نے کنٹرول کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکا ۔ طیارے کی خرابی دور کرنے کیلئے پائلٹ نے سسٹم کو ری سیٹ بھی کیا مگر پھر بھی طیارہ کنٹرول نہ ہو سکا ۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کا باعث بننے والی تکنیکی خرابی کی نشاندہی کی جا چکی ہے تاہم اسے ابھی تک پبلک نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں 162افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر