یوکرین، فوج اور علحیدگی پسندوں میں جھڑپ،15فوجی ہلاک،30زخمی

یوکرین، فوج اور علحیدگی پسندوں میں جھڑپ،15فوجی ہلاک،30زخمی

  

کیف(اے پی پی) یوکرین کے مشرقی حصوں میں روس نواز علیحدگی پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 یوکرینی فوجی ہلاک جبکہ 30 دیگر زخمی ہو گئے ۔یوکرینی وزیر دفاع اسٹیپن پولٹراک نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے یہ کسی ایک دن کے دوران یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کا بڑا واقعہ ہے ۔انھوں نے کہاکہ روس نواز باغیوں نے رواں ہفتے ڈیبالٹ سیو کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی شروع کی تھی ۔انھوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے باغیوں کے ساتھ جاری شدید لڑائی میں 15 فوجی ہلاک فوجی 30 زخمی بھی ہوئے ہیں۔یوکرین کے حکام کے مطابق جمعے کو بھی قصبے پر باغیوں کی بمباری سے سات عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند اور یوکرینی فوجی دستے ایک دوسرے پر ٹینکوں اور توپ خانے سے بمباری کر رہے ہیں۔ دوسری طرف روس نواز باغیوں نے یوکرین کے مشرقی حصے میں کئی شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -