حکمران وقت ضائع کرنے کی بجائے بجلی بحران ختم کریں،یاسر گیلانی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مہینوں میں بجلی بحران پر قابو پانے والے اب ایل این جی کے ذریعے انرجی بحران پر جلد قابو پانے کے بیانات دے کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے وزیر اعلیٰ شہباز شریف قوم پر رحم کریں اور عملی اقدامات کریں نہ کہ بیانات میں وقت ضائع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-10 کے عہدیداران ظہیر احمد کیانی، مرزا انجم جرال، سید حر عباس، ابرار علی، عابد بھٹی، راجہ لیاقت، نفیس گجر، ذوالفقار علی اور ڈاکٹر سرفراز خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی اب ان کے جھوٹے دعوؤں پر عوام کان نہیں دھرے گی۔ تحریک انصافہی پاکستان کی عوام کی جان ان ظالم حکمرانوں سے چھوڑائے گی۔