مسلم لیگ(ن) تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے،عاصم رحمان

مسلم لیگ(ن) تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے،عاصم رحمان

 لاہور (پ ر)فیصل ٹاؤن فلیٹس میں مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کی جا نب سے تاجر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما و ایڈ وائزر وزیر اعلیٰ پنجاب گلبر گ ٹاؤن محمد عاصم رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ( ن) تاجروں کے مسائل کو حل کر نے کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ہو نیوالی کمی سے مہنگائی میں کم ہو گی اور اشیاء سستی میسر ہو نگی۔ ۔ ۔    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کر تے ہوئے عوام کو ریلیف دیا ہے وہ قابل فخر ہے جبکہ دہشت گر دی کی روک تھام کیلئے بنائی گئی اینٹی ٹیریرسٹ فورس کا قیام خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگی اشیاء فروخت کر نے والے دوکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی نر می نہیں بر تی جائے گی گلبرگ ٹاؤن کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیکنگ کر تے ہوئے بھاری جر مانے کر رہے ہیں جبکہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کر تے ہوئے مسائل کو حل کئے جائینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4