حضرت غوث اعظمؒ تاریخ اسلام کا سہرا ہیں،اشرفآصف جلالی

حضرت غوث اعظمؒ تاریخ اسلام کا سہرا ہیں،اشرفآصف جلالی

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت غوث اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ تاریخ اسلام کا سہرا ہیں ۔آپ نے دین کو ایک نئی زندگی دی جس کی وجہ سے آپ کو محی الدین کہا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت غوث اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کو اس دور میں پیدا کیا جب ملت اسلام طرح طرح کے فتنوں کی لپیٹ میں آ چکی تھی اور عالم اسلام سیاسی ابتری کا شکار ہو چکا تھا ۔ آ پ نے قرآن و سنت کی تدریس و تبلیغ سے مسلمانوں میں ایک نیا جذبہ اجاگر کیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اخلاقی اور روحانی اقدار کو فروغ دینے کیلئے ایک تاریخ ساز کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں ‘‘ مغلپورہ میں غوث اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضر ت غوث اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کو اللہ تعالیٰ نے محبوبیت اور فیض رسانی کا ایک منفرد مقام عطا کیا۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے شرق وغرب میں یکساں مقبولیت عطافرمائی اتنی صدیوں کے گذر جانے کے باوجود آج بھی کروڑوں انسانوں کے دلوں پر آپ کی عقیدت کا جھنڈا لہرا رہا ہے ۔ ان صدیوں میں ہونے والوں بادشاہوں کے نام تک لوگوں کو یاد نہیں ہیں مگر حضرت غوث اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کی گیارہویں کا اہتمام آج بھی گلی گلی میں ہوتا ہے ۔ اس موقع پر مولانا محمد حنیف جلالی،مفتی نسیم احمد سیالوی،علامہ فیاض وٹو،حاجی اعجاز قادری سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام اور سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -