حکیم حاجی عبدالطیف مرحوم کی طبی خدمات شاندار ہیں،پروفیسر مخدوم ارشاد

حکیم حاجی عبدالطیف مرحوم کی طبی خدمات شاندار ہیں،پروفیسر مخدوم ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)حکیم حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے کہا ہے کہ کامیاب انسان وہ ہے جواپنے حسب نسب کی بجائے اپنے کام کی بنیادپریادرہتا ہے ۔حکیم حاجی عبدالطیف مرحوم سرورکونین حضرت محمدؐ کے سچے پیروکاراور انسانی اقدار کے علمبردارتھے۔انہوں نے اپنے مقدس پیشہ کو دولت اورشہرت کی بجائے بیمارانسانیت کی خدمت کاذریعہ بنایااورڈھیروں نیک نامی کمائی ان کی ذات اورزندگی دکھی اوربیمارانسانوں کی خدمت کیلئے وقف تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ حسن اخلاق اور انتظامی صلاحیتوں کے حامل تھے۔مرحوم کی طبی خدمات اس مقدس پیشہ سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان کاکام انہیں اس بلندمقام تک لے آیا تھاجہاں ان کی ہمدردی اوروداسے پیچیدہ امراض کے روگی بھی شفایاب ہوجایاکرتے تھے۔حکیم حاجی عبدالطیف مرحوم کی صحبت اورتربیت نے شعبہ طب سے وابستہ کئی افراد کی کایاپلٹ دی اور انہیں کامیاب حکیم بنادیا۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ اپنی ذات میں نئے حکیموں اورمریضوں کیلئے ایک ادارہ اورایک شجرسایہ دار تھے ۔ وہ حکیم حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی محمدرفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکیم حاجی عبدالطیف مرحوم نے خدمت خلق کیلئے گرانقدرخدمات انجام دیں ۔حکیم حاجی عبدالطیف مرحوم کااپنے مقدس پیشہ کے ساتھ والہانہ عشق اپنی مثال آپ تھا۔مرحوم زندگی بھروفا،خلوص، سادگی اورانکساری کانمونہ بنے رہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستا ن میں حکیم حاجی عبدالطیف مرحوم سے مخلص،ہمدرد ،نیک نیت اورانتھک طبیب ناپید ہیں ۔