پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وؤ چر سیکم کے 14ویں مرحلے کا افتتاح

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وؤ چر سیکم کے 14ویں مرحلے کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ؤوچر سکیم میں توسیع کا 14 مرحلہ لانچ کر دیا ہے۔اس مرحلے کے دوران فیصل آباد ، مظفر گڑھ،راجن پور،ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ، خانیوال،میانوالی ،پاکپتن،سرگودھا اور شیخوپورہ کے اضلاع سے پارٹنر شپ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ؤوچر سکیم کے ساتھ الحاق کے لئے این جی اوز کے پاس تین سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔شعبہ تعلیم میں سرگرم منافع بخش ،بغیر منافع بخش دونوں طرح کے نجی ادارے الحاق کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔اسی طرح ایجوکیشن ؤوچر سکیم کے ساتھ انفرادی حیثیت میں بھی الحاق کیا جا سکتا ہے تاہم اس مقصد کے لئے متعلقہ یونین کونسل میں سکول کا وجود لازمی ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن الحاق میں آنے والے سکولوں کو 450 روپے فی طالب علم پرائمری سیکشن ،مڈل کے لئے 500 روپے اور سکینڈری سکول میں زیر تعلیم طالب علم کے لئے600 روپے ادا کرتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔۔ اس پروگرام کا مقصد وسائل سے محروم بچوں کو تعلیم کے ذریعے بحال کرنا ہے تاکہ یہ بچے چائلڈ لیبر کی بھینٹ چڑھنے کی بجائے تعلیم سے اپنا مقدر سنواریں۔