حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ریلیف دیا،شاہد نذیر

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ریلیف دیا،شاہد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں دیگر ممالک کے مقابلے میں عوام کو زیادہ ریلیف دیا ہے ،حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف د ینے کے حوالے سے جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی سے براہ راست عام افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ،دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بتایا کہ اب یہ تاجروں اور صنعت کاروں کی ذمہ داری ہے کہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کر دیں،۔ ۔     وگرنہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے لئے مشینری حرکت میں آجائے گی لہذا اس سے بچنے کے لئے قبل ازوقت ہی قیمتوں کو کم کر دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی سے ملکی پیداوار میں کمی ہونے سے پاکستانی مصنوعات قیمتوں کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔