دھاندلی کے شواہد نہیں ملے،عمران خان نتائج تسلیم کریں،ایم ساجد عباسی

دھاندلی کے شواہد نہیں ملے،عمران خان نتائج تسلیم کریں،ایم ساجد عباسی

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم ساجدعباسی نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کی بدگمانی اوربدزبانی ناقابل فہم ہے ،سب کچھ ان کی مرضی کے مطابق ہوامگر دھاندلی کے ٹھوس شواہد نہیں ملے لہٰذاء نتائج تسلیم کریں اب منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کسی فردواحد کی ضدیاخواہش پرجمہوریت کی بساط تونہیں لپیٹ سکتے ۔کپتان عمران خان کی یوٹرن پالیسی ان کے دماغی خلفشار کی غماز ہے وہ جس آئین اورالیکشن کے تحت خیبرپختونخوااسمبلی میں بیٹھے ہیں باقی اسمبلیاں بھی اس آئین اورالیکشن کے تحت کام کررہی ہیں توپھروہ وہاں کیوں نہیں جاتے۔اس وقت قوم کوماضی کی نسبت زیادہ مفاہمت اوراتحادویکجہتی کی ضرورت ہے لہٰذاء خداکیلئے عمران خان نفاق اورنفرت کی سیاست سے گریزکریں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف دہشت گردی سمیت دوسرے مسائل کے سدباب کیلئے کوشاں ہیں جبکہ عمران خان پھرسے اپنے الزامات کی پوٹلی کھول کربیٹھ گئے ۔اپنے ایک بیان میں ایم ساجدعباسی نے مزید کہا کہ بھارت کے نام نہادیوم جمہوریہ پرآزادی پسند کشمیریوں کادنیا بھرمیں کامیاب یوم سیاہ مقتدرقوتو ں اورعالمی ضمیر کیلئے ایک زورداردستک ہے۔اگربھارت میں جمہوریت کاکوئی وجودہوتاتوکشمیریوں کے اجتماعی فیصلے اوراقوام متحدہ کی تاریخی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر اپنے درندہ صفت فوجی اہلکاروں کوواپس لے جاتا ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب کشمیری اپنے مقدراورمستقبل کافیصلہ کریں گے اورپاکستان کی تکمیل ہوجائے گی ۔وزیراعظم میاں نوازشریف اورمسلم لیگ (ن) برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں مقیم پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے بھرپورحامی ہیں۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھارت نے پچھلی چھ دہائیوں میں ہزاروں کشمیریوں کوشہید کیا مگراس بربریت کے باوجودوہ وہاں جاری تحریک آزادی کودبانے اورغیورکشمیریوں کوجھکانے میں بری طرح ناکام رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4