مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی رحلت سے علم کا بڑا باب بند ہو گیا،علامہ احمد لدھیانوی

مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی رحلت سے علم کا بڑا باب بند ہو گیا،علامہ احمد ...

  

 لاہور(پ ر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی کے انتقال سے اہلسنت والجماعت اپنے روحانی باپ سے محروم ہوگئی ہے،بانی اہلسنت والجماعت مولانا حق نواز جھنگویؒ ،مولانا ضیاء الرحمن فاروقی شہید سمیت کئی رہنماوں کے استاذ الحدیث تھے،مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی ساری زندگی اتحاد بین المسلمین کی کوششوں میں گذری،مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی رحلت سے علم کا بہت بڑا باب بندہوگیاہے،انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء دور دور تک پرہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔        اللہ تعالیٰ مرحوم ومغفور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -