حکمران توہین آمیز واقعات کے خلافعالمی سطح پر قانون سازی کرائیں،مولانا عبدالرب امجد

حکمران توہین آمیز واقعات کے خلافعالمی سطح پر قانون سازی کرائیں،مولانا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) نے شکار پور خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوقتل و غارت کا سلسلہ رکے اور مسلمانوں کے دل آپس میں جڑیں تو اللہ کی مدد کے حصول کے لئے پاکستان کی طرفسے توہین آمیز خاکوں کے خلافعالمی سطح پر قانون سازی کے لئے تحریک کھڑی کریں ان خیالات کا اظہار جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین قاری واحد بخش ،عبدالرؤفربانی مولانا محمد ایوب ندیم،مولانامحمدنواز سندھو ،مولانا علی شاہ،قاری غلام اکبر،پروفیسر ولی محمد ، پروفیسر عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔علماء مشائخ نے مزید کہا کہ مسلمان حکومتوں کا کام گستاخانہ خاکوں پراظہار مذمت کر نا ہی نہیں بلکہ تحفظ نا موس رسالتؐ کے لئے عملی اقدامات کر نا ہے ، مسلمان کفر کی دنیا کی گستاخانہ حرکتوں سے نفرت کے خلافسراپا احتجاج ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہاں اب محبت کاتقاضہ ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور خواتین بھی فرانسیسی کاسمیٹیکس کا استعمال ترک کر دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -