حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی دین حق کیلئے اہم خدمات ہیں،صوفی مسعود صدیقی

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی دین حق کیلئے اہم خدمات ہیں،صوفی مسعود صدیقی

  

 لاہور( جنرل رپورٹر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہاکہ سلسلہ قادریہ کے بانی اور عظیم روحانی پیشوا حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف حضرت غوث الاعظم سرکارؒ نے دین حق کی اشاعت و سربلندی، اصلاح معاشرہ اور انسانیت کی عملی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر یوم سیدنا غوث الاعظم کی مناسبت سے ’’محبوب سبحانی ؒ کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حضرت غوث الاعظم ؒ کو اللہ رب العزت نے دین و فقر کی دولت کے ساتھ ساتھ احسن اخلاق سے بھی نوازا جس کی بدولت لاتعداد غیر مسلم آپ کے دست حق پر مشرف بہ اسلام ہوئے آپ ؒ کی تحاریر اس اعتبارسے صوفیانہ ادب میں بڑے اہم مقام کی حامل ہیں آپ ؒ نیتصوف کے ساتھ وابستگی کے دروازے بھی عام آدمی کیلئے کھول دیئے اور متلاشیان حق کی اس قدر آسان طریقے سے رہنمائی فرمائی کہ آج بھی تمام سلاسل طریقت سے وابستہ سالکین آپ ؒ کی ذات گرامی سے خاصی رہنمائی اور فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔ ۔  ۔  آپ ؒ نے بحیثیت صوفی و مبلغ چالیس تک وعظ و نصیحت اور تبلیغ کی عملی خدمات سرانجام دے کر ثابت کردیا کہ تصوف و طریقت پر صرف اہل خلوت کی اجارہ داری درست نہیں کانفرنس سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیدنا غوث الاعظم سرکار ؒ کی دین حق کی سربلندی کیلئے ناقابل فراموش کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب عضب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -