وزیر اعلیٰ عوا م کو ایل این جی کا نیا لالی پاپ دے رہے ہیں،عابد صدیقی

وزیر اعلیٰ عوا م کو ایل این جی کا نیا لالی پاپ دے رہے ہیں،عابد صدیقی

 لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ایل این جی کا نیا لالی پاپ دے رہے ہیں، میاں شہباز شریف کا بیان کہ ایل این جی کے ذریعے بجلی بحران پر قابو پالیں گے مضحکہ خیز ہے اور حقائق کے منافی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت دہشت گردی کو روکنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے یوں لگتا ہے کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے دو سال کے اقتدار میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔   ۔شرح مہنگائی میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوچکا ہے حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔ ہوشربا مہنگائی کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کے لیے اپنا بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے ملک میں جتنی مہنگائی مسلم لیگ ن کی حکو مت کے دو سال میں ہوئی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں۔       کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب غر یب عوام پر (ن) لیگی حکومت مہنگائی کا کوئی بم نہ بر سائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4