کے پی کے کے عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،ارشد جٹ

کے پی کے کے عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،ارشد جٹ

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان خط اپنے ساتھ کنٹینر پر کھڑے ہونے والوں کو لکھتے تو بہتر تھاوہ ان سے پوچھیں کہ مال کہاں سے بنایا خیبرپختون خواہ میں عوام کو ڈیڑھ سال بعد علم ہواکہ اس صوبہ کے وزیر اعلی بھی موجود ہیں عوامی مسائل اس حدتک بڑھ گئے ہیں کہ عوام سڑکوں پر آنے کا اعلان کررہے ہیں۔ ۔ ۔    اس صوبہ میں عوام کے حقوق پاؤں تلے روند ے گئے ہیں جس وجہ سے عوام سخت غصہ میں ہیں جس کے بعد پرویز خٹک نے اپنی موجودگی کا اعلان کردیالیکن پرویز خٹک نے ایک بار پھر صوبہ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ کرنے کا کہہ کر جھوٹ بولا ہے ۔تحریک انصاف صرف دوسروں پر تنقید کرنے تک محدود ہے جس صوبہ میں اس کی حکومت ہے وہاں عوام کے لئے روز بہ روز مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پرویزخٹک عوام سے کب تک جھوٹ بولیں گے وہ کبھی تو سچ بولیں وہ ایک صوبہ کے وزیر اعلی ہیں ان کا کام ڈانس کر نا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4