سما ج دشمنوں کے خلافملک بھر میں آپریشن کلین اپ کیا جائے،ناصراقبال

سما ج دشمنوں کے خلافملک بھر میں آپریشن کلین اپ کیا جائے،ناصراقبال

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہد لطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن اورصدرپنجاب محمدیونس ملک نے کہا ہے کہ حکمران اورسیاستدان مفاہمت کے نام پرمنافقت کررہے ہیں۔اپنے اپنے مفادات کی خاطرریاست کے ساتھ سیاست کرنا انتہائی بربریت ہے شہرقائدؒ میں دندناتے درندوں کوکسی نہ کسی بااثرسیاسی جماعت کی آشیر با د حاصل ہے ورنہ ہماری سکیورٹی فورسزاس قدربے بس نہیں۔کراچی سمیت پورے ملک میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کسی امتیاز کے بغیر آپریشن کلین اپ کیا جائے سندھ کے گورنر اوروزیراعلیٰ کی تبدیلی ناگزیر ہے ، شہرقائدؒ میں قیام امن کیلئے ارباب اقتدارکو مصلحت پسندی اورمنافقت چھوڑناہوگی جوعناصربھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کیلئے محض وزیراعظم کے وہاں بار بار جانے اورخانہ پری کیلئے کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا اگرحکومت رینجرزاورپولیس سے مثبت نتیجہ کی امید رکھتی ہے تو انہیں بھرپور اختیار دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ جو بااثر لوگ شرپسندعناصر کی پشت پناہی کررہے انہیں بھی بے نقاب اور گرفتار کرناحکومت کافرض منصبی ہے ۔ایک چوردوسرے چورکوسزا نہیں دے سکتا ،پاکستان میں قومی لٹیروں ،قرض خوروں اورسودخوروں کے احتساب کیلئے ایک خودکار،بااختیاراورغیرجانبدارادارے کاقیام ناگزیرہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابی نظام میں فوری اوردوررس اصلاحات کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتااس گلے سڑے انتخابی نظام کی آڑ میں نااہل لوگ اسمبلیوں میں جابیٹھے ہیں۔    ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں امیدواروں کوان کے پارٹی نشانات کی بجائے ان کے اپنے کردارکودیکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -