تحریک انصافکے آفس میں عمران ٹائیگر فورس کی ایگز یکٹو باڈی کا اجلاس

تحریک انصافکے آفس میں عمران ٹائیگر فورس کی ایگز یکٹو باڈی کا اجلاس

 لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے لاہور آفس میں عمران ٹائیگر فورس کی ایگز یکٹو باڈی کا اجلاس مرکزی صدر سید راشد ریاض کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلوں کے ساتھ اس امر کی بھی منظوری دی گئی کہ 8فروری کو آئی ٹی ایف لاہور میں بھر پور کنونشن کا انعقاد کریگی جس میں عمران ٹائیگر فورس کے 5ہزار سے زائد ٹائیگرز شریک ہونگے ۔ ۔ ۔ ۔    ۔ جبکہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خا ن اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جس میں شہر کے تمام ٹاؤنز اور ضلعی باڈی سے منسلک تمام ونگز کے کارکن عہدیداران شرکت کریں گے ۔عمران ٹائیگر فورس کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں مشتر کہ طور پر سانحہ شکار پور کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی اور حکومت کی نااہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔آئی ٹی ایف کے صدر سید راشد ریاض نے وفاقی حکومت کو ناکام اور نااہل قرار دیتے ہو ئے کہا کہ حالات حکمرانوں کے بس سے باہر ہوچکے ہیں اب تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا ۔آئی ٹی ایف کے اجلاس میں سینئر نائب صدر فیصل جٹ ،میاں رضوان اور فہد ڈوگر ،سیکرٹری اطلاعات محمد وسیم جبار ،میڈیا ایڈوائزر معین خان اور نائب صدر علی سبحانی نے بھی خطاب کیا جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن کے صدر شجاع شاہ اور شالیمار ٹاؤن کے صدر کرامت گجر نے خصوصی شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4