حکمران اداروں کو نجی مفادات کیلئے استعمال نہ کریں،محمد اشرف بھٹی

حکمران اداروں کو نجی مفادات کیلئے استعمال نہ کریں،محمد اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران اداروں کواپنے نجی مقاصداورمفادکیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ماضی میں جوایلیٹ فورس بنائی تھی وہ شریف خاندان اوران کے محلات کی حفاظت پرلگادی گئی،اب دیکھتے ہیں انسداددہشت گردی پولیس فورس سے کیا کام لیا جاتا ہے۔دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ایلیٹ فورس کوبھی اپ گریڈکیا جاسکتا تھا مگرحکمرانوں کوادارے بنانے اوربگاڑنے کاشوق ہے ۔سرمایہ دارحکمران اپنی اوراپنے بچوں کی حفاظت کا انتظام ا پنے ذاتی وسائل سے کریں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سرکاری خزانے پربوجھ ڈالنا درست نہیں۔ سکیورٹی فورسز کوآزادنہ ان کاآئینی کام کرنے دیا جائے ۔وہ بلھے شاہ روڈپرایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران جماعت ماضی کی طرح اب پولیس فورس کی مددسے سیاسی قیادت اورکارکنوں کو انتقام کانشانہ نہیں بنائے گی اس بات کی ضمانت کون دے گا ۔حکمرانوں کے ہاں نیک نیتی کافقدان ہے ،اسلئے بدامنی اوربدعنوانی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں دوسری تیسری بار کمی سابق صدرآصف علی زرداری کے دورکی عوام دوست معاشی پالیسیوں کانتیجہ ہے ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہردورمیں اپنے مزدوراورکسان بھائیوں کوریلیف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ نوازحکومت پٹرول کی قیمت میں کمی پربھی شعبدہ بازی سے باز نہیں آئی ۔پٹرول کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ سیلز ٹیکس بڑھانابیچارے عام آدمی کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ شعبدہ بازحکمرانوں نے ایک ہاتھ سے عوام کو ریلیف دیا جبکہ دوسرے ہاتھ سے چھین لیا۔