حکومت ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی، رانا تنویر حسین

حکومت ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی، رانا تنویر حسین

  

 فیروز والا( نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔ عوام کا تعاون سب بہت ضروری ہے۔ دہشت گرد عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ حکومت جمہوری انداز میں آئین اور قانون کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ عوامی مسائل کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں پہلے نمبر پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی آفس جی ٹی روڈ رچنا ٹاؤن (فیروز والا) میں ورکرز کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، تحصیل صدر حاجی مظفر احمد ظفر، سابق ناظم ملک محمد اقبال، سابق ناظم عباس گجر، میاں مشتاق احمد، منیر احمد بٹ، چودھری فرہاد بہادر اور بشیر بٹ کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -