مسلم لیگ(ن) کی سیاست ملک و قو م کے لئے ہے،علی اکبر گجر

مسلم لیگ(ن) کی سیاست ملک و قو م کے لئے ہے،علی اکبر گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر صوبائی رہنما علی اکبر گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کو وزیر اعظم پاکستان کا انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے وفاقی حکومت نے تاریخی فیصلے کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہے . ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سابقہ حکومتوں کی معاشی لوٹ مار کی وجہ سے مہنگائی کے بے قابو جن پر قابو پانے کی حکمت عملی کامیاب ہو رہی ہے. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے. تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام پاکستانی تک پہنچا کر پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے.وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا دکھائی دے ۔آئندہ چند سالوں میں ہنر مند اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے پاکستانی ملازمت کے لئے بیرون ملک جانے کے فیصلے تبدیل کرتے نظر آئیں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اصل ہدف ملک کو دنیا کی جدید ریاستوں کے برابر لانا ہے. امن و امان کی بحالی کے بعد ہمارے سامنے سب سے بڑا تارگٹ عام پاکستانی کی معاشی ترقی ہے تاکہ ذہین اور تعلیمیافتہ پاکستانی ملازمتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے صوبائی میڈیا سیل میں پارٹی رہنماؤں سردار محمد نذیر، حاجی محمد اقبال، اقبال خاکسار، عمر فاروق قریشی، ڈاکٹر رانا صفدر جاوید، حاجی نظر آفریدی، چودھری محمدنواز، شیر دل خان آفریدی،علی عاشق گجراور خادم حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں عظیم الشان کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) دونوں ایوانوں میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی . وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کرشماتی قیادت میں پاکستان خطے میں ترقی اور خوشحا کی نئی مثال بنے گا. پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ معجزہ ہو رہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں مسلسل ہر ماہ کم ہو رہی ہیں اور سی این جی کی نسبت پٹرول سستا ہو چکا ہے. عوام کے مفادات کو ذاتی طور ر پر مانیٹر کرنے سے وزیر اعظم پاکستان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عام پاکستانی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں. وفاقی حکومت پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی سے ہونے والے ریوینیو نقصانات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ پورا کر رہی ہے. مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے انقلابی ایجنڈے سے خوفزدہ سیاسی قوتیں مسلسل ہماری حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں میں مصر وف ہیں اور کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں جس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کو کمزور کیا جا سکے لیکن اللہ کی مدد اور اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کے بھرپور تعاون کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہے اور بہت جلد ملک کو لاقانونیت، بد امنی اور دہشت کردی سے نجات دلا کر یہ ثابت کریں گے قائد اعظم کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نو از شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت، صنعت اور زراعت کو بھی ناقابل تسخیر بنائیں گے. وہ دن دور نہیں جب ہمارے تعلیمیافتہ ہنر مند نوجوان غیر ملکی ویزوں کے لئے لائنوں میں کھڑا ہونے کی بجائے پاکستان میں ہی فخریہ خدمات انجام دینے کو ترجیح دیں گے.