رات گئے سرچ آپریشن، 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا

رات گئے سرچ آپریشن، 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا

  

لاہور(کرائم سیل)گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے 31مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے 13افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پر مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا جبکہ 18افراد کو مکمل کوائف دکھانے پر تھانوں سے چھوڑ دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا سلسلہ پورے شہر میں جاری رہے گا۔جس میں کرایہ داروں ہوٹلوں اور سراؤں میں موجود افراد کے ساتھ ساتھ دیگر مشکوک مقامات پر موجود افراد کی جانچ پڑتال کرے گی۔

مزید :

علاقائی -