9 سالہ بچے سے بداخلاقی کی کوشش، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

9 سالہ بچے سے بداخلاقی کی کوشش، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  

 لاہور(کرائم سیل)قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں 9 سالہ بچے سے بداخلاقی کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں نو عمر لڑکے (س)سے مقامی اوباشوں نے ایک فیکٹری میں لے جا کر بد اخلاقی کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکے کے لواحقین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -