ہوٹل کے منیجر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزما ن کو گر فتار کر لیا گیا

ہوٹل کے منیجر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزما ن کو گر فتار کر لیا گیا

  

 لاہور(کرائم سیل) سول لائن کے علاقہ میں چند روز قبل مقا می ہوٹل کے منیجر کو فائرنگ کر کے قتل کر نے والے ملزما ن کو انویسٹی گیشن پو لیس نے گز شتہ روز گوالمنڈی کے علاقہ سے گر فتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطا بق چند روز قبل پیلس ہو ٹل میں رات 12بجے کے قریب دو نا معلوم افراد کمرہ لینے کے لئے آ ئے تھے ۔منیجر عامرنے شناختی کارڈ نہ ہو نے پر کمرہ نہ دیا جس پر ملزما ن نے اس کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جبکہ پو لیس نے زخمی کو میوہسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کر وادیا تھا جو چند روز بعد دم توڑ گیا تھا۔ پو لیس نے ملزمان اسرار بٹ اور عثمان بٹ کو گر فتار کر لیا ہے ،پو لیس کے مطا بق ابھی ملزما ن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -