سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

لاہور(کرائم سیل)کیمپ جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق شادمان کے علاقہ میں واقع کیمپ جیل میں 43سالہ محمد نصیر احمد قید تھا ۔ملزم پر 302کا مقدمہ تھا اور تھانہ انارکلی سے اس کا چالان پیش کیا گیا تھا جبکہ ملزم اصل میں قصور کا رہائشی ہے اور 3بچوں کا باپ ہے۔گزشتہ روز جیل میں اس کی حالت غیر ہو گئی جس پر اس کو جیل میں واقع ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور اس کے لواحقین کو قصور میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی