اہم سڑکوں پر ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری ، متعدد نوجوان زخمی

اہم سڑکوں پر ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری ، متعدد نوجوان زخمی

 لاہور(کرائم سیل)چھٹی کے روز شہر کی اہم سڑکوں پر ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری رہا،حادثات میں متعدد نوجوان زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اور رات گئے تک شہر کی اہم شاہراہوں پر منچلے نوجوانوں کی جانب سے ون وینگ کا خونی کھیل دیکھنے میں آیا جبکہ پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔کینال روڈ ،فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ کے قریب 5ویلر بے قابو ہو کر گر گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی