فیروزوالہ،ٹریفک حادثات میں2افرادجاں بحق،8زخمی ہوگئے

فیروزوالہ،ٹریفک حادثات میں2افرادجاں بحق،8زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالا(نمائندہ پاکستان )جی ٹی روڈ کالاخطائی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اورآٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔بتایاگیاہے کہ کالا خطائی روڈ پر لٹھے پور کے قریب دوموٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک نوجوان سخاوت علی جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت پانچ افراد طاہر، سہیل اور ارشد وغیرہ زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امدادکے لئے ہسپتال میں داخل کروادیا۔ سگیاں پل کے قریب تیز رفتارٹرالر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار الطاف جاں بحق ہوگیا جبکہ جی ٹی روڈ پر حادثات میں پرویز اورعرفان وغیرہ زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -