کوٹ لکھپت ، 28سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

کوٹ لکھپت ، 28سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

  

لاہور(کرائم سیل) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 28سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پولیس کا واقعہ سے لاعلمی کا اظہار۔ اہل علاقہ اور متوفی کے ورثا کے مطابق کوٹ لکھپت جیل روڈ کا رہائشی 28سالہ رمیز حسین مقامی علاقہ میں موٹر سائیکل مکینک تھا۔وہ گزشتہ روز وہ پانی والی موٹر کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،اسے مقامی کلینک میں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار کیا ۔ورثا نے متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ہے ۔ورثا کے مطابق یہ ایک حادثہ تھا اس لیے ہم کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے جبکہ اس حوالے سے تھانہ چوہنگ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید :

علاقائی -