بغیر لائسنس اسلحہ لیکر گھومنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج

بغیر لائسنس اسلحہ لیکر گھومنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بغیر لائسنس اسلحہ لے کر گھومنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں نے ناکے سے مشتبہ شخص سے اسلحہ برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم کا نام علیم عباس بتایا جاتا ہے اور اس کے قبضہ سے رائفل اور اس کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ٹبی سٹی کے علاقہ سے گوجرانوالہ کا رہائشی ندیم اختر نامی نوجوان غیر قانونی پستول سمیت پکڑا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کرد یا ہے۔

مزید :

علاقائی -