مانگا منڈی،چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں

مانگا منڈی،چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں ایک معمول بن چکی ہیں، مقامی پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، دن بدن وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں سے متاثرہ افراد تھانہ مانگا منڈی میں رپٹ یا مقدمہ درج کروانے جاتے ہیں تو انچارج مقدمہ درج کرنے کیلئے کئی کئی چکر لگواتے ہیں مگر پھر بھی رپٹ درج نہیں کرتے جس کی وجہ سے غیریب عوام بہت پریشان ہیں۔ عوام کا تحفظ کرنے والے محافظ اور رات کو گشت کرنے والی سرکاری گاڑی پر تعینات اہلکار کسی من پسند ہوٹل میں بیٹھ کر چائے یا کھانا کھانے میں مصروف ہوکر ہوٹل میں ٹیلی ویثرن کے سامنے بیٹھ کر ساری رات گزار دیتے ہیں دوسری طرف ڈاکو راہ گیروں کو روک کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین رہے ہوتے ہیں،رات کو کوئی اہلکار تحفظ کرنے والا کسی جگہ بھی نظر نہیں آتا۔معززین علاقہ اور شریف لوگوں نے پولیس کے اس رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پا نے اور رات کو گشت نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لیکر عوام کو یقینی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی