باٹا پور ، ٹرک اور ویگن میں تصادم، 3افراد شدید زخمی ہو گئے

باٹا پور ، ٹرک اور ویگن میں تصادم، 3افراد شدید زخمی ہو گئے

لاہور(کرائم سیل) باٹا پور کے علاقہ میں ٹرک اور ویگن کے درمیان ٹکر سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل میں منتقل کردیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کارہائشی محمد امجد اپنی ویگن میں باٹاپور میں سامان اتار کراپنے دوست اعجازاور بختیار کے ساتھ جی ٹی روڈ کی جانب جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی زد میں انکی ویگن آ گئی جس کی وجہ سے ویگن کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور تینوں دوست شدید زخمی ہو گئے۔مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی