پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، کئی پٹرول پمپ بند ہو گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، کئی پٹرول پمپ بند ہو گئے

 لاہور(کرائم سیل) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتے ہی شہر میں کئی پٹرول پمپ بند ہو گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی نے شہریوں کا مشکل میں ڈال دیا ہے۔گزشتہ روز پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے نفاذ کے بعد صوبائی دارالحکومت کے کئی پٹرول پمپ مالکان نے اپنے پٹرول پمپ بند کر دیئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کھلے ہوئے پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

مزید : علاقائی