با اثر افراد کے ظلم کا شکا ر نو جوان انصاف کیلئے آئی جی آفس پہنچ گیا

با اثر افراد کے ظلم کا شکا ر نو جوان انصاف کیلئے آئی جی آفس پہنچ گیا

لاہور(کر ائم سیل) فیکٹری ایریا پولیس کا ملزمان سے مبینہ ساز باز ،با اثر افراد کے ظلم کا شکا ر نو جوان امید کی آخری کرن لیے آئی جی کے آفس پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علا قہ رحمان سٹی کے رہا ئشی افضل عرف صاب کو رانا شاہد وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد اس سے نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین لی تھی ۔ افضل نے انصاف کے لیے تھانہ میں درخواست دی لیکن جب اس کو انصاف نہ ملا تو اس نے عدالت سے رجوع کیا لیکن مقامی تھانے کی پو لیس نے جب عدالت کے احکامات پر بھی ملزمان کے خلاف کار روائی نہ کی تو متاثرہ شخص امید کی آخری کر ن لیے آئی جی آفس پہنچ گیا ۔متاثرہ افضل عرف صاب کے مطابق ملزما ن نے 2دن قبل مجھے اغواکر نے کی کوشش بھی تھی۔مقامی تھانے کی پو لیس میرے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ہے ۔مجھے اور میرے بیوی بچوں کو ملزمان سے جا ن کا خظرہ ہے ۔اگر اب بھی مجھے انصاف نہ ملا تو میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر بھو ک ہڑتال کر وں گا اورانصاف کی فراہمی تک ہڑتال جاری رکھوں گا۔

مزید : علاقائی