کینال پارک ، گرفتار ملزم نے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا اعتراف کر لیا

کینال پارک ، گرفتار ملزم نے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا اعتراف کر لیا

  

لاہور(کرائم سیل)کینال پارک کے علاقہ سے اغواہونے والے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا گرفتار ملزم نے اعتراف کر لیا ،پولیس نعش تلاش کرنے میں مصروف۔پولیس ذرائع کے مطابق 11جنوری کو کینال پارک کے علاقہ سے پراپرٹی ڈیلر طاہر کو اغواکیا گیا تھا جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے زیر حراست ایک ملزم سے تفتیش کی تو اس نے طاہر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزم کے مطابق اس نے طاہر کو قتل کر کے اس کی نعش کو ریس کورس نالہ میں پھینک دیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز مقتول کی نعش کی تلاش کے لیے ریس کورس نالہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔  نیو انارکلی، میو ہسپتال کا ملازم پر اسرار طور پر ہلاک

مزید :

علاقائی -