نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 35سالہ شخص کوہلاک دیا
لاہور(کرائم سیل) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر 35سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقامی افرادکوسڑ ک کنارے ایک 35سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور پر زہریلی چیز کھانے سے لگتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔