نیو انارکلی، میو ہسپتال کا ملازم پر اسرار طور پر ہلاک

نیو انارکلی، میو ہسپتال کا ملازم پر اسرار طور پر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) نیو انارکلی کے علاقہ میں میو ہسپتال کا ملازم پر اسرار طور پر ہلاک، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق تسلیم حسین میو ہسپتال میں ملازم تھا ۔جب اس کی شفٹ ختم ہوئی تو وہ گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک زمین پر بیٹھ کر لیٹ گیا اور وہیں اس کا دم نکل گیا۔مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کر اس کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی ہے۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید :

علاقائی -