مانگا منڈی، 3بچوں کاباپ بجلی کی تاریں لگنے سے جاں بحق

مانگا منڈی، 3بچوں کاباپ بجلی کی تاریں لگنے سے جاں بحق

  

 مانگامنڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں 3بچوں کا30سالہ باپ بجلی کی تاریں لگنے کی وجہ سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق شامکی بھٹیاں کا رہائشی منیر احمد قریبی بھٹہ سے ٹرالی میں اینٹیں لوڈ کرکے ٹرالی کے اوپر بیٹھ گیا۔ ڈرائیور نے ٹریکڑ ٹرالی چلانا شروع کر دی ،راستہ میں بجلی کی ننگی تاریں لٹک رہی تھیں جب ٹریکڑ ٹرالی وہاں سے گزر ی تو وہ تاروں کے ساتھ لگ گئی اورمنیر بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ منیر احمد 2بیٹوں اورایک بیٹی کا باپ تھا ۔علاقہ کے لوگوں نے سب ڈویثرن واپڈا مانگا منڈی کے ایس ڈی او کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ لٹکتی ہوئی تاروں کے بارے میں کئی دفعہ ایس ڈی او سے رابطہ کیا مگر وہ کسی کی بات ہی نہیں سنتا ہے، یہ حادثہ سب ڈویژن کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے، گلی محلوں میں ننگی تاریں گچھوں کی صورت میں لٹک رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -