نیشنل ایکشن پلان کے تحت کریک ڈاؤن 637 مقدمات درج 703 ملزمان گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کریک ڈاؤن 637 مقدمات درج 703 ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم سیل) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ایس پیز کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران لاؤڈ سپیکرز کی خلاف ورزی ، مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر، سی ڈیز فروخت کرنے اور وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف 637مقدمات درج کر کے703ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 133 سے زائدلاؤڈسپیکرو ایمپلی فائر ، مذہبی منافرت اور اشتعال انگیز تقاریر پر مبنی سینکڑوں کتابیں،رسالے، پمفلٹ اور سی ڈیز قبضہ میں لی گئیں۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ، ہوائی فائرنگ ، مذہبی منافرت پھیلانے والوں ، وال چاکنگ یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔اس حوالہ سے انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کریں اور خاص طور پر پٹھان آبادیوں کو مکمل چیک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر ہو گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -